وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس۔
۔صوبائی کا بینہ نے ریگولیشن مائینز اینڈ آئل فیلڈ اینڈ منرل ڈویلپمنٹ( حکومتی کنٹرول)ایکٹ 1948 ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دےدی
٭ صوبائی کابینہ نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اینڈ سپرویژن برائے نصاب، ٹیکسٹ بک اور معیار تعلیم کے بل 2018کی منظوری دیدی۔
٭ صوبائی کابینہ نے ضلع کوئٹہ کی 170واٹر سپلائی سکیموں کی واسا کو حوالگی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی
٭ صوبائی کابینہ نے انسانی حقوق کی پالیسی 2021کی منظوری دیدی۔
٭ صوبائی کابینہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی رولز 2022 کی منظوری دیدی۔
٭ صوبائی کابینہ نے جوڈیشل کمپلیکس سریاب کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔
کابینہ نے گندم کی امداد ی قیمت 2200 روپے فی 40 کلو بیگ میں 200 روپے اضافہ کی منظوری دے دی
۔کابینہ کی محکمہ خوراک کو ہنگامی بنیادوں پر گندم کی خریداری کی ہدایت
۔کابینہ کی گندم کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کے ہدایت
۔کابینہ کی ربیع اور خریف کی فصلوں کے لیۓ کھاد پر سبسیڈی دینے کی منظوری
۔کابینہ نے محکمہ زراعت کی اراضی واقع سریاب روڈ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دے دی
کابینہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قوانین 2022 کی منظوری دے دی
صوبائی کابینہ نے خریف فصل 2022کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔
٭ صوبائی کابینہ نے ربیع کی فصل 2021-22 کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی۔
٭ صوبائی کابینہ نے محکمہ زراعت کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی نشاندہی اور انتخاب کے طریقہ کار میں ترمیم کی منظوری دیدی۔
٭ صوبائی کابینہ نے پی ایس ڈی پی کی شعبہ صحت کی بند سکیموں دوبارہ کام کے آغاز کی منظوری دیدی۔
٭ ان سکیموں میں 100بنیادی مرکز صحت کو بی ایچ یو پلس کا درجہ دینے اور تیس بنیادی مراکز صحت کو آرایچ سی پلس کا درجہ دیا جائے گا۔
٭ صوبائی کابینہ نے بلوچستان وراثتی سرٹیفکیٹ کے قواعد 2022کو منظور کرلیا۔