کوئٹہ 2اپریل:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا کابینہ اجلاس میں 40ایجنڈہ پوائنٹس شامل تھے جن کی کابینہ نے متفقہ طور پر منظوری دی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے صوبے میں طویل مدت قیام کی پالیسی کی منظوری دی جس کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے کابینہ نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام پر عملدرآمد اور اس کی فوری طور پر لانچنگ کی منظوری بھی دی اس سہولت سے بلوچستان کے 18لاکھ خاندان مستفید ہوں گے جنہیں فی خاندان 10لاکھ روپے کا ہیلتھ کور میسر ہوگا کابینہ نے صوبے میں خود مختار ہسپتالوں کے قیام کے دو بلوں کی منظوری دی ان میں سکندر زہری شہید ہسپتال خضدار اور بی بی عصمت ملک ہسپتال خدابادان پنجگور شامل ہیں کابینہ نے محکمہ صحت کو ایڈہاک بنیادوں پر ضلعی سطح پر خالی میڈیکل افسر، لیڈی میڈیکل افسر اسپیشلسٹ اور ٹیچنگ کیڈر ڈاکٹروں اور سٹاف نرسز کی بھرتی کی منظوری دی اس اقدام کا مقصد صوبے کے دوردراز علاقوں کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کو پورا کرنا ہے کابینہ اجلاس میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضلعوں اور دوردراز کے علاقوں سے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی صوبائی کابینہ نے سٹاپ گیپ انتظام کے تحت صوبہ بھر کے سکولوں میں عبوری بنیادوں پر اساتذہ کی خدمات کے حصول کی منظوری دی کابینہ اجلاس میں گریڈ 9سے گریڈ 15 کے ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کیلئے مجوزہ اہلیت میں ایک مرتبہ چھوٹ دینے ی منظوری بھی دی کابینہ نے یونیورسٹی آف مکران ایکٹ 2020 کے مسودہ بل کی منظوری بھی دی کابینہ نے بلوچستان ہوٹل اور ریسٹورنٹ رولز 2022کی منظوری بھی دی کابینہ کے اجلاس میں مینگروو کے جنگلات کے تحفظ کے نوٹیفکیشن کی منظوری بھی دی گئی کابینہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی رولز2022کو منظور کیا صوبائی کابینہ نے ماہی گیر کشتیوں کی رجسٹریشن کی پالیسی میں ایک مرتبہ چھوٹ دینے کی تجویز کو بھی منظور کرلیا کابینہ اجلاس میں بلوچستان فشریز آرڈیننس 1971میں ترمیم کے تحت فشریز پیٹرولنگ سٹاف کی بحیثیت فورس تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی صوبائی کابینہ نے سیر حاصل بحث کے بعد بلوچستان بلڈنگ کنٹرول اینڈ ٹاون پلاننگ کے قوائد 2021کو بھی منظور کرلیا صوبائی کابینہ نے بلوچستان بیچلر آف سائنس پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ڈگری کالجزمیں بنیادی ڈھانچے کے قیام کی منظوری دی جبکہ بلوچستان کیڈٹ کالجز ترمیمی ایکٹ 2022کے بل کے مسودہ کو بھی منظور کرلیاگیاکابینہ نے ملٹری آفیشل /کیڈٹ کالجوں کے بورڈ آف گورننس میں نمائندگی کی منظوری بھی دی کابینہ نے حرماذین سٹوریج ڈیم زہری ضلع خضدار کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی منظوری بھی دی صوبائی کابینہ نے کچھ ڈیلے ایکشن ڈیم ضلع کوئٹہ کی ڈی سلٹنگ کے منصوبے کی منظوری بھی دی جس سے ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور کوئٹہ میں پانی کی ضروریات کو بڑی حد تک پورا کیا جاسکے گا کابینہ نے آئینی ترمیمی بل 2020برائے ترمیم آرٹیکل89اور آئینی ترمیمی بل 2021برائے ترمیم آرٹیکل 62کو بھی منظور کرلیا یہ بل بالترتیب سنیٹر میاں رضا ربانی کی جانب سے سینٹ میں اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے تھے جن کا تعلق صوبائی قانون سازی سے ہے کابینہ نے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں اضافے کی منظوری بھی دی کابینہ اجلاس میں پینشن کیسزڈسپوزل کمیٹی کی پیش کی جانے والی سفارشات کی منظوری بھی دی گئی کابینہ نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور پیرا میڈیکل سٹاف اور کلاس فور کے مخصوص ملازمین کیلئے رسک الاؤنس میں اضافے اور پی جی ایم آئی سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال کی ٹیچنگ فیکلٹی کے لئے ٹیچنگ الاؤنس کی منظوری بھی دیدی صوبائی کابینہ نے اوستہ محمد تا باغ ہیڈ 10کلو میٹر سڑک کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کے نظر ثانی پی سی ون کی منظوری بھی دی کابینہ نے تعمیراتی خدمات کے شعبہ پر عائد بلوچستان سیلز ٹیکس کو متوازن بنانے کی منظوری بھی دی کابینہ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ2022اور بلوچستان کمپنی پرافٹ ایکٹ 2022کے مسودہ کی منظوری بھی دی کابینہ نے ضلع کوہلو میں رحمان آباد سفید کے نام سے سب تحصیل کے قیام کی منظوری بھی دی کابینہ نے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ قوائد 2014میں ترمیم کی منظوری بھی دی کابینہ نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سروس رولز کی منظوری بھی دی جبکہ پی ایس ڈی پی 2021-22میں شامل شہری و دیہی ترقی کے پروگرام کے تین منصوبوں کے تخمینہ لاگت میں اضافے کی تجویز بھی منظورکرلی گئی۔