گورنر ہاوس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار حلف برداری تقریب منعقد ہوئی
حلف برداری تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لے لیا.
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے محمد خان طور اتمانخیل سے حلف لیا.
حلف برداری کی اس تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ سیاسی کارکنان بھی حلف برداری میں موجود تھے .