۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کچھی کنال کا فضائی معائینہ کرتے ہوۓ نہر کی توسیع اور لینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری کام کا جائیزہ لیا اس موقع پر اپنے ہمراہ وزراء سے بات چیت کرتے ہوۓ وزیراعلئ نے کہا کہ کچھی کنال پورے علاقے میں زرعی پیداوار میں اضافے کی بنیاد بنے گی اور بلوچستان کو زرعی خود کفالت کی جانب لے جاۓ گی انہوں نے کہا کہ کچھی کنال منصوبے کے فیز 2 اور فیز 3 کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیۓ وفاقی حکومت سے بات کی جاۓ گی