وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا بلوچ کلچر ڈے پر پیغام

۔ھمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ھے۔ وزیراعلئ

۔ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے ۔وزیراعلئ

۔زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔وزیراعلئ بزنجو

۔اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔وزیراعلیٰ

۔ادبی تاریخ میں بلوچ شعراء،ادیب،مؤرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی،اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے۔وزیراعلئ

۔بلوچی ادب کے شعرا ءاور ادباء نے اپنے کلام میں ہمیشہ بلوچ قوم کو ملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،بہادری،اتحاد و اتفاق کا درس دیا ۔وزیراعلئ

۔نوجوان تعمیری پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔وزیراعلئ

۔ہمارے قول و فعل اور رویوں سے معاشرے اور صوبے کی بہترین عکاسی اور ترجمانی ہو۔وزیراعلیٰ

۔بلوچ قوم کی بہادری اور مہمان نوازی کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا گیا ہے۔وزیراعلئ بلوچستان

۔آج کا دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے ۔وزیراعلئ