کوئیٹہ 17 جولائی ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اتوار کے روز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور سنئیر ایم بی آر روشن علی شیخ بھی انکے ہمراہ تھے ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے وزیراعلئ کو بارشوں سے پیدا صورت حال نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں 76 افراد جانبحق اور 52 افراد زخمی ہوۓ 5322 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوۓ جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور 4762 مال مویشی بھی ہلاک ہوۓ وزیراعلئ نے اس موقع پر امداد و بحالی کی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی وزیراعلئ نے پی ڈی ایم کنٹرول روم اور کال سینٹر کا معائینہ بھی کیا بریفنگ لی