ٹکرز

۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کی رہائش گاہ آمد

۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و پارٹی معاملات سندھ بلوچستان کے درمیان پانی کے مسلۂ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

۔دونوں رہنماؤں کا کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پشتونوں کے خلاف ایک لسانی تنظیم کی جانب سے کاروائیوں پر تشویش کا اظہار

۔دونوں رہنماؤں کا اس معاملے کو حکومت سندھ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھانے پر اتفاق

۔سندھ حکومت پشتونو ں کو تحفظ فراہم کرے ۔وزیراعلئ و قائم مقام گورنر بلوچستان کا مطالبہ

۔ملاقات میں کیر تھر کنال میں پانی کی بندش پر بھی اظہار تشویش

۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ بلوچستان کے مابین پانی کے مسلئہ کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزیراعلئ بلوچستان

۔امید ہے کہ سابق صدر اس مسلئہ کے مستقل بنیادوں پر حل میں اپنا کردار ادا کرینگے۔وزیراعلئ

۔ملاقات میں بی اے پی کی اعلئ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق

۔بی اے پی سینٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے۔وزیراعلئ

۔مشاورتی اجلاس میں اہم قومی امور پر سینٹ اور قومی اسمبلی میں پارٹی کا مشترکہ موقف اپنانے اور دیگر پارٹی امور پر غور کیا جاۓ گا۔