وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی کے زیر اہتمام منعدہ کانفرنس سے خطاب

٭ ملک بھر سے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرحضرات کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

٭ ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے طب کے شعبے سے وابستہ افراد باہمی تجربات اور تعاون سے مستفید ہوتے ہیں۔

٭ اس کانفرنس کے ذریعے امراض گردہ سے متعلق شعور و آگاہی کو اجاگر کیا جاسکے گا۔

٭ ایسی کانفرنسز سے طب کے شعبے میں ہونے والی جدید ریسرچ سے بھی استفادہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

٭ صوبے میں امراض گردہ سے متعلق (Binuq)ادارہ احسن انداز سے کام کررہا ہے۔

٭ ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے۔

٭ صوبائی حکومت نے کڈنی سینٹر کو سعت دینے کیلئے 12سو ملین روپے کی منظوری دی ہے۔

٭ مستقبل میں بھی اس ادارے کیلئے مزید فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔

٭ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین حیثیت رکھتی ہے۔

٭ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے جہاں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔

٭ ہماری حکومت نے صوبے کے 18لاکھ سے زائد خاندانوں کیلئے صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے۔

٭ صحت کارڈ سے صوبے کے عوام کو ملک کے بہترین ہسپتالوں میں صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔

٭ مجھے بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کوئٹہ میں صوبے کے پہلے امراض قلب ہسپتال کا آغاز جلد ہورہا ہے۔

٭ یہ ہسپتال یو اے ای کے تعاون اور پاک فوج اور صوبائی حکومت کے اشتراک کی بہترین مثال ثابت ہوگا۔

٭ ہم صوبہ بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی ہسپتالوں کو بہتر بنارہے ہیں۔

٭ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے دوردراز علاقوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

٭ طب کا شعبہ ایک اہم شعبہ ہے میں ڈاکٹر حضرات سے بھی یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ طب جیسے معزز شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو صوبے کے عوام کیلئے صرف کریں گے۔

٭ میں امید رکھتا ہوں کہ طب کے شعبے سے وابستہ افراد پوری تندہی سے عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔