وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا استحکام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب

٭ آج ہم یہاں اپنے پیارے وطن پاکستان کے استحکام اور دیر پا امن کے قیام کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں شریک ہیں۔وزیراعلئ
٭
ہمارے بزرگوں نے یہ ملک
لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا۔ وزیراعلئ
٭
اس ملک کا استحکام اور سلامتی اب ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعلئ

اس بات میں دو رائے نہیں

ہوسکتی کہ امن کے بغیر کوئی قوم ترقی کر سکے۔وزیراعلئ
٭
عدل و انصاف اور امن پر
مشتمل معاشرے ہی ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ وزیراعلئ
٭
آج کے جدید دور میں معاشی اہداف کا حصول ہی کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلئ
٭
ترقی کے اس سفر کیلئے ملک میں امن واستحکام بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

٭ پاکستان نے اپنے قیام سے اب تک بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

٭ پاکستان کی دشمن قوتوں کو کبھی بھی ہماری ترقی ہضم نہیں ہوئی۔

٭ یہ قوتیں ہمیشہ سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کے ناپاک عزائم رکھتی ہیں۔وزیراعلئ بلوچستان
٭
آج بھی ہمیں بہت سے اندرونی و بیرونی چیلنجزکا سامنا ہے۔
٭
ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں ایک متحد قوم کے طور پر ابھرنا ہوگا۔
٭
اللہ تعالیٰ کی اس ملک پر خاص رحمت ہے جس کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں کو کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے

٭ پاکستان تا قیامت قائم رہنے کیلئے وجود میں آیا ہے اور رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

٭ اس وقت دنیا کی نظریں بلوچستان اور یہاں کے وسائل پر لگی ہوئی ہیں۔ وزیراعلئ
٭
سی پیک منصوبہ ہو یا گوادربندرگاہ ریکوڈک ہو یا دیگر قیمتی معدنی وسائل دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ یہ وسائل بلوچستان اور پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے استعمال ہوں۔ وزیراعلئ
٭
بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کوششوں کے پیچھے بھی یہی عزائم ہیں کہ دہشت گردی کے ذریعے یہاں کے لوگوں کو ہمیشہ پسماندہ رکھا جائے۔
٭
ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ہماری نوجوان نسل کو استعمال کرتے رہی ہیں۔وزیراعلئ بلوچستان

٭ شدت پسندی کا سب سے زیادہ نقصان بلوچ قوم خاص طور سے بلوچ نوجوانوں کو پہنچا ہے۔ وزیراعلئ
٭
ہم اپنی نوجوان نسل کو آزادی کی نام و نہاد تحریکوں کاایندھن نہیں بننے دیں گے۔ وزیراعلئ
٭
صوبے میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

٭ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔
٭
بلوچستان کی نوجوان نسل اب علم دوست اور قلم دوست ہے۔
٭
بلوچستان میں دیرپا قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
٭
صوبے کے طول وعرض میں امن وامان کے قیام میں ہمارے سیکورٹی کے اداروں نے دی ہیں ۔وزیراعلئ

ہم تمام قربانیوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
٭
آج اس کانفرنس کے توسط سے میرا پیغام ہے کہ آئیں ہم سب مل کر ملک میں دائمی امن اور سلامتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
٭
نوجوان خاص طور سے ملکی امن واستحکام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ وزیراعلئ بلوچستان