کوئیٹہ 9 دسمبر۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اتوار کے روز زیارت قلعہ سیف اللہ کان مہتر زئی اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والی برف باری اور صورتحال کا فضائی جائیزہ لیا چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی وزیراعلئ کے ہمراہ تھے وزیراعلئ نے علاقے میں قومی شاہراہوں کا فضائی معائینہ بھی کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ قومی شاہراہوں سے بر ف صاف کر کے انہیں ٹریفک کی آمد ورفت کے قابل بنا دیا گیا ہے جسکے لیۓ پی ڈی ایم اے این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور تمام اداروں نے مشکل صورتحال میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا وزیراعلئ نے چیف سیکریٹری کو بہترین کاکردگی کے حامل متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کی ہدایت کی