کوئٹہ: وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت آئیندہ مالی سال کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی کی تیاری سے متعلق امور کے جائیزہ اجلاس

کوئٹہ: رواں مالی سال میں اب تک محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے 105 بلین روپے کی اتھارائیزیشن اور محکمہ خزانہ نے 89 ارب روپے جاری کیۓ ہیں

کوئٹہ: یہ صوبے کی تاریخ کے کسی بھی بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈز ہیں،

کوئٹہ: حکومت نے غیر حقیقی ترقیاتی بجٹ بنایا تھا تاہم موجودہ حکومت نے بہتر فنانشل میجمینٹ کے زریعہ فنڈز کے اجراء کو متوازن بناتے ہوۓ غیر ضروری اخراجات اور غیر ترقیاتی بجٹ کو کم سے کم سطح پر رکھتے ہوۓ ترقیاتی مد میں خطیر فنڈز کا اجراء یقینی بنایا، بریفنگ

کوئٹہ: ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر اجلاس میں اتھارائیزیشن اور فنڈز کے اجراء کے تناسب پر اطمینان کا اظہار

کوئٹہ: اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کی کارکردگی کو سراہا گیا

کوئٹہ: اجلاس میں آئیندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کے خدوخال اور ترجیحات کا تعین بھی کیا گیا

کوئٹہ: وزیراعلئ نے اپنا وژن دینے ہوۓ ہدایت کی کہ آئیندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں میں اجتماعی مفادات کے منصوبوں اور کم ترقیاتی علاقوں کو ترجیح دی جاۓ

کوئٹہ: زمینی حقائق کے مطابق ایسا ترقیاتی بجٹ بنایا جاۓ جس سے پسماندگی کا خاتمہ ہو، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: بجٹ سے عام آدمی تک ثمرات پہنچ سکیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: ہمارے وسائل کم اور ضروریات زیادہ ہیں اور ان قلیل وسائل میں کوئی انقلابی تبدیلی نہیں لا ئی جاسکتی، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ؛ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ دستیاب فنڈز کے ضیاع اور بدعنوانی کو روکیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: صرف دعوے کرنے سے تبدیلی نہیں آسکتی بلکہ اس کے لیۓ عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو

کوئٹہ: ہماری حکومت دعووں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: ہماری مختصر مدت کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: اجلاس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کی پیش رفت کے جائزہ کے علاوہ آئیندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیۓ مجوزہ منصوبوں پر بھی غور کیاگیا

کوئٹہ: بابر کچھ ڈیم سمیت دیگر اہم ڈیموں کی تعمیر کےُمنصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیۓ ترجیح دی جاۓ، اجلاس میں فیصلہ

کوئٹہ: وفاقی پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ کے ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کا منصوبہ بھی شامل کرایا جاۓ گا، اجلاس میں ہدایت

کوئٹہ: ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ میں کیا تھا،

کوئٹہ: وزیراعلئ نے ٹرانسپور ٹ منصوبے کی فزیبیلٹی جلد تیار کرنے کی ہدایت کی

کوئٹہ: وزیراعلئ نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیۓ خصوصی دلچسپی لینگے

کوئٹہ: اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیراعلئ اپنی ٹیم کے ہمراہ جلد اسلام آباد جاکر وزیراعظم اور وفاقی وزیر پلاننگ سے ملاقات کرینگے

کوئٹہ: بلوچستان کی ترقی میں وفاقی حکومت کی معاونت کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے

کوئٹہ؛ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات سلیمان مفتی سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط وزیراعلئ کے پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔