کراچی 30جون۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امن کے قیام کے لیۓ جانوں کے نزرانے پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ یہ انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک بھر اور خاص طور سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیۓ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا جسکا اہتمام کلک کام نامی تنظیم نے ایل سی اے سندھ کے اشتراک سے کیا تھا وزیراعلئ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر علی شاہ شہداء کے خاندانوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی وزیراعلئ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک افواج پولیس ایف سی رینجرز اور لیویز نے دہشت گردی کی جنگ میں قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کیا اور ہماری فورسز نے اس جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیں جو پوری قوم کے لیۓ مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد دہشت گردی کی کاروائیوں میں شہید ہوۓ وزیراعلئ نے کہا کہ بحثیت قوم ہم نے ثابت کیا کہ جب جزبوں میں صداقت اور حوصلوں میں پختگی ہو تو دنیا کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہے انہوں کہا کہ بلوچستان میں کچھ عرصہ پہلے تک صورتحال ایسی تھی کہ دہشت گردی کی عفریت نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا تھا گھروں سے نکلنے والوں کو یقین نہیں ہو تا تھا کہ وہ واپس آئیں گے بھی یا نہیں لیکن اللہ کے فضل اور سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں سے آج صورتحال مختلف ہے اور صوبے میں زندگی رواں دواں ہو چکی ہے تعلٰیمی کاروبار ی اور ہر قسم کی سرگرمیاں پوری طرح بحال ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں اور صوبے سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی اہلکار اپنے خاندانوں سے دور دشوار گزار علاقوں میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور جانوں کی قربانیاں بھی دے رہے ہیں جب یہ جاگ رہے ہوتے ہیں تو ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں وزیراعلئ نےکہا کہ دہشت گردی نے ہمارے سماجی و معاشی اور تعلیمی نظام کوبے پناہ نقصان پہنچایا تاہم اب ہم اس نقصان کے ازالے کو یقینی بنا رہے ہیں امن کے بغیر ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہماری کوشش ہے کہ دیرپا امن کے قیام کو برقرار رکھتے ہوۓ صوبے میں سرمایہ کاری کے لیۓ مثالی ماحول پیدا کیا جاۓ ہماری یہ کاوشیں با آور ثابت ہو رہی ہیں وزیراعلئ نے شہداء کے لواحقین کے جزبے اور ہمت و حوصلے کو سراہتے ہوۓ کہا کہ انکا عظم قوم کی لیۓ باعث تقویت ہے وزیراعلئ نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنا ہو گی کہ ملک کے تحفظ اور تعمیر و ترقی کے لیۓ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کی پشت پر آہنی دیوار کی طرح موجود رہینگے بعدازاں دونوں وزراء اعلئ نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں شیلڈ تقسیم کیں قبل ازیں وزیراعلئ سندھ نے وزیراعلئ بلوچستان کو روایتی اجرک پہنائی
Watch Salam Sipahi Jiyo Jawan full show on following link.
www.starnewspakistan.com