اسلام آباد 18 ستمبر ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ جمیعت علماء اسلام کے صوبائی پارلیمانی گرؤپ کے دیگر اراکین بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھی عشائیہ میں شرکت کی اس موقع پر سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔