وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائیزہ اجلاس منعقد ہوا
چیف سیکریٹری بلوچستان سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو سیکریٹری خزانہ سیکرٹری بلدیات ڈی جی پی ڈی ایم اے ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ
ڈویژنل کمشنرز بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوۓ حکام کی جانب سے اجلاس کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ضروریات کے مطابق امداد ی سامان خریدنے کے لیۓ فنڈز کے اجرء کی منظوری دی گئی جس سے ان علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بھی شروع ہوسکیں گی اور وقت کی بھی بچت ہو گی اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ بھاری برف باری اور شدید بارشوں کے باوجود جانی و مالی نقصان کم سے کم رہا بند شاہراہیں بھی بروقت کھول دی گئی اور متعلقہ اداروں نے بھرپور اور مربوط طریقے سے ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں جن سے متاثرین کے مسائل و مشکلات کم کرنے میں کامیابی ملی وزیراعلئ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بعد فوری طور پر نقصانات کے تخمینہ کے لیۓ سروے شروع کیا جاۓ تاکہ لوگوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے وزیراعلئ نے متعلقہ اداروں کے پاس دستیاب تمام ضروری مشنری سریاب روڈ منتقل کرکے نکاسی آب کو یقینی بنا نے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کوئیٹہ شہر کے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کوئیٹہ شہر کی صفائی کی مہم بلا رکاؤٹ اور بلا تعطل جاری رکھنے اور کوئیٹہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلئ نے کہا کہ برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امداد ی سرگرمیوں میں مذید تیزی لائی جاۓاور امدادی اشیاء کی کمی نہ ہونے دی جاۓ جسکے لیۓ مزید فنڈز جاری کیۓ جائیں گے وزیراعلئ نے امداد ی سرگرمیوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی وزیراعلئ نے زیارت اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیاحوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی