ٹکرز

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع کی ملاقات

۔اپوزیشن رہنما ملک سکندر خان ایڈوکیٹ بھی ملاقات میں موجود

۔ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے کے ترقیاتی معاملات پر تبادلہ خیال

۔دونوں رہنماؤں کا صوبے کی ترقی کے لیۓ مل جلکر کام کر نے کے عزم کا اظہار

۔وفاقی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔وزیراعلئ

۔توقع ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان کی ترقی کو فوکس کرینگے۔وزیراعلئ

۔وزیراعظم نے اپنے پہلے دورہ بلوچستان میں چمن کراچی شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلئ

۔آئیندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی میں بلوچستان کے منصوبوں کو شامل کرنے کی لیۓ مولانا عبدالواسع اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلئ کی درخواست

۔وفاقی حکومت صوبے کے شمالی علاقوں کے لیۓ خصوصی پیکج دے ۔وزیراعلئ بلوچستان

۔بلوچستان ہمارا گھر ہے ہم سب اسکے سود و زیاں میں یکساں شریک ہیں۔وفاقی وزیر

۔صوبے میں آباد پشتون بلوچ سیٹلرز اور دیگر تمام اقوام یکساں حقوق کی حامل ہیں۔وفاقی وزیر

۔صوبے کے جس کونے میں ترقی ہو ہمیں خوشی ہوتی ہے۔مولانا واسع

۔صوبے کی ترقی کے لیۓ بھرپور کردار ادا کرینگے۔وفاقی وزیر

۔آئیندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیۓ صوبائی حکومت کے تجویز کردہ منصوبوں کی منظوری کو یقینی بنایا جاۓ گا۔وفاقی وزیر

۔ضلع شیرانی کے جنگلات سے لوگوں کا زریعہ معاش وابستہ ہے۔وزیراعلئ

۔صوبائی حکومت جنگلات کی آگ سے متاثرہ افراد کے روزگار کی بحالی اور نقصانات کا ازالہ کریگی ۔وزیراعلئ

۔وزیراعظم سے جنگلات کی آگ سے لوگوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیۓ پیکج کی درخواست کرونگا۔وفاقی وزیر

۔وزیراعلئ کی وفاقی وزیر کو ریکو ڈک منصوبے کے حوالے سے بھی بریفنگ

۔ریکو ڈک ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ جس میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔وزیراعلئ

۔منصوبے کی سرمایہ کاری کی رمنٹنس جلد شروع ہو جاۓ گی جس سے ملکی زرمبادلہ میں استحکام آۓ گا۔وزیراعلئ بلوچستان