اسلام آباد: 05 جنوری 2022
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات۔
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور صوبے میں حالیہ سیلاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ آبادی کی بحالی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے موثر اقدامات کریں۔
چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کی بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی اور باقاعدگی سے پیروی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔