وزیراعلئ میر عبدلاقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقدہ پی ایس ڈی پی جائیزہ اجلاس کے اہم فیصلے

۔پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لیۓ فنڈز کے اجراء پر پابندی کا تاثر درست نہیں

۔پی ایس ڈی پی 2021-22 میں شامل جاری منصوبوں کو فنڈز کے اجراء منظوری

۔جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرکے انکی بروقت تکمیل یقینی بناۓ جاۓ گی۔اجلاس میں فیصلہ

۔نیۓ اور جاری منصوبوں کے لیۓ فنڈز کے اجراء کا تناسب برقرار رکھا جاۓ گا

۔ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پی اینڈ ڈی کی اتھارائیزیشن اور محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجراء میں توازن قائم کیا جاۓ گا

۔اے سی ایس پی اینڈ ڈی ترقیاتی منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر لانے کے لیۓ انتظامی سیکریٹریوں سے کوارڈینیشن قائم کریں۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلئ سیکریٹریٹ کو ارسال کی جاۓ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔اجلاس میں اتفاق راۓ

۔اجلاس میں کوئیٹہ پیکج پر عملدرآمد سے متعلق امور کا بھی جائیزہ

۔کوئیٹہ پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔وزیراعلئ بلوچستان

۔اجلاس میں کوئیٹہ پیکج پر پیش رفت تیز کر نے کے لیۓ محکمہ پی اینڈ دی کو ا سٹریٹیجی بنانے کی ہدایت

۔کوئیٹہ پیکج کے منصوبوں کو بروقت فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جاۓ گا

۔اجلاس کو محکمہ پی اینڈ ڈی کی تنظیم نو اور محکمے میں اصلاحات لانے سے متعلق بریفنگ

۔اجلاس کا تجاویز سے اتفاق۔منظوری کے لیۓ صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

۔اجلاس کو محکمہ پی اینڈ ڈی کے بیورو آف سٹیٹسٹکس کو مستحکم بنانے کے لیۓ مجوزہ اصلاحات پر بھی بریفنگ

۔اجلاس کو پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں کے مجوزہ ترقیاتی ایکشن پلان پر بریفنگ

۔ایکشن پلان میں روڈ نیٹ ورک کے زریعہ سرحدی علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کی تجویز

۔ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنانے سے سرحدی علاقوں میں روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔اجلاس کو بریفنگ

۔اجلاس کی محکمہ پی اینڈ ڈی کو ایکشن پلان میں شامل منصوبوں کا پی سی ون بنانے کی ہدایت

۔سرحدی علاقوں کی ترقی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیۓ وفاقی حکومت سے معاونت لی جاۓ گی۔وزیراعلئ بلوچستان

۔سنئیر صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی نورمحمد دمڑ چیف سیکریٹری اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات سیکریٹری خزانہ کی اجلاس میں شرکت